مزید خبریں

خدمت کا جذبہ لے کر فارم جمع کروایا ہے ،مخدوم ولہاری

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)سابق ضلعی چیئرمین مخدوم میو ں علی محمد ولہاری نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے مخلوق خدا کی خدمت کا جذبہ لے کر اپنا فارم آرو کے پاس جمع کروایا ہے میں شہید ذوالفقار علی بھٹو ، شہید بے نظیر بھٹو پی پی چیئرمین بلاول زرداری کو چیئر مین پی پی پی آصف علی زرداری کا ادنیٰ کارکن ہوں پی پی قیادت نے جو اعتماد مجھ پر کر کے یو نین کاونسل مسن سے ضلعی ممبر کا ٹکٹ دے کر کیا ہے انشاء اللہ شہیدوں کے خواب کی تکمیل کے لیے پر بھرپور کردار ادا کروں گا میر ی کو شش ہو گئی کہ یو نین کاونسل مسن سے نامزد ہونے والے تمام ممبران کو بلا مقابلہ کامیاب کر ا کرپی پی قیادت کے اعتماد کو مکمل کر نے کے لیے اپنی تمام تر کوشش کروںگا میر ے خاندان نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی اور ہمیں بھی عوم کی خد مت کا درس ملا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق ضلعی چیئر مین مخدوم میو ں علی محمد ولہاری نے ایک مر تبہ پھر پی پی پی کے ٹکٹ پر یو نین کا ونسل مسن سے ضلعی ممبر کے فارم کے ساتھ ساتھ پیبل کے فارم آرو کے پاس جمع کرانے کے بعد میڈ یا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عزت دینا میر ے رب کا کام ہے میں اللہ کے حضور پر امید ہوں کہ اللہ کے فضل و کرم کے ساتھ اور پی پی کے کارکنان کی دعائوں سے کامیابی حاصل کر کے عوامی خد مت فریضہ سر انجام دے سکوں گا۔