مزید خبریں

عوام مسائل کے حل کیلیے ایماندار نمائندہ منتخب کرے ،سلیم سومرو

سکھر (نمائندہ جسارت) عوام کو اپنے مسائل حل کرنے کیلیے مخلص، نیک و ایماندار بلدیاتی نمائندے منتخب کرنے کا سنہری موقع ملا ہے کرپٹ اور آزمائے ہوئے لوگوں کے بجائے حقیقی معنوں میں عوام کا درد رکھنے والے نمائندوں کو کامیاب بنایا جائے ان خیالات کا اظہار یونین کونسل 40 علیواہن کے وارڈ نمبر 4 سے آزاد امیدوار محمد سلیم سومرو نے منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے کیا۔