مزید خبریں

آئی پی ایل کے شیڈول پر پی سی بی کو تحفظات

لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے ا نڈین پریمیئر لیگ کی ڈھائی ماہ پر مبنی ونڈو پر خدشات کا اظہار کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل کی ڈھائی ماہ پر مبنی ونڈو پر پی سی بی دیگر بورڈز سے بات چیت کرنا چاہتا ہے، پی سی بی کا موقف ہے کہ ٹورنامنٹ کی طویل ونڈو سے انٹرنیشنل کرکٹ متاثر ہوسکتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل کی ڈھائی ماہ پر مبنی ونڈو کے حوالے سے دیگر کرکٹ بورڈز سے بھی رابطہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ جولائی میں برمنگھم میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس کے دوران یہ معاملہ اٹھائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آئی پی ایل کے 2023سے 2027تک کے نشریاتی حقوق ریکارڈ 5.6 ارب ڈالرز میں فروخت کیے گئے۔