مزید خبریں

کھلاڑیوں کو سہولتیں فراہم کریں گے ،چیف سیکرٹری بلوچستان

کوئٹہ(جسارت نیوز)چیف سیکرٹری بلوچستان نے کہا ہے کہ اسپورٹس کی سرگرمیاں نوجوان نسل کی ذہنی وجسمانی صلاحیتوں کی نشوونما میں اہم کردار اداکرتی ہیں اوراسپورٹس کی سہولتیں فراہم کرکے ہم نوجوان نسل کو غیر صحت مند سما جی سرگرمیوں سے محفوظ رکھ سکتے ہیں اس سلسلے میں بہت جلد پی سی بی حکام سے رابطہ کیا جائیگا یہ بات انہوں نے ضلع لسبیلہ کے دورے کے آخری مرحلے میں جام غلام قادر کرکٹ اسٹیڈیم معائنے کے موقع پر سیکر ٹر ی لوکل گورنمنٹ دوستین جمالدینی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پرکمشنر قلات ڈویژن داود خلجی سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو روشن علی شیخ سیکرٹری لیبر طارق قمر بلوچ اور ایس ایس پی لسبیلہ دوستین دشتی بھی مو جود تھے انہوں نے کہا کہ ملک کے بڑے شہر کراچی سے نزدیک ترین واقع کرکٹ اسٹیڈیم کو بحال کرنے اور یہاں تمام ضروری سہولتوں کی فراہمی کیلئے دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے انہوں نے متعلقہ حکام کو ہد ا یت کی کہ وہ کرکٹ اسٹیڈیم کی بحالی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے پر سنجیدہ توجہ دیں تاکہ لسبیلہ کے نوجوانوں کو صحت مندانہ غیر نصابی سرگرمیوں خاص طور سے اسپورٹس کی طرف راغب کیا جاسکے جو ا نکی جسمانی اور ذہنی صحت کو یقینی بنانے کیلئے ضروری ہے۔