مزید خبریں

عالمی ادارئہ صحت کا منکی پاکس کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

جنیوا (انٹرنیشنل ڈیسک) عالمی ادارہ صحت نے منکی پاکس وائرس کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے 30 سائنسدانوں کی جانب سے عالمی ادارہ صحت کو ایک خط لکھا گیا ہے، جس میں انہوں نے منکی پاکس وائرس کا نام فوری تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ وائرس کو افریقی قرار دینا ایک امتیازی رویہ ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم کا کہنا ہے کہ ادارہ نے وائرس کا نام بدلنے کے لیے دنیا بھر کے شراکت داروں اور ماہرین کے ساتھ کام کر رہا ہے اورجلد نئے ناموں کے بارے میں اعلان کردیا جائے گا۔