مزید خبریں

میرپورخاص نے انڈر19کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آزاد جموں و کشمیر، ہزارہ مردان، لورالائی ژوب، لاہور اور بے نظیر آباد میرپور خاص نے ڈویژنل انڈر 19ٹورنامنٹس جیت لیے۔ناردرن کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ہاس آف ناردرن میں کھیلے گئے انڈر 19 ڈویژنل ٹورنامنٹ کے فائنل میں اے جے کے ڈویژن نے گلگت بلتستان ڈویژن کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔ کے ایم سی گرانڈ یونیورسٹی پشاور میں خیبرپختونخوا کے زیراہتمام کھیلے گئے انڈر 19ڈویژنل ٹورنامنٹ کے فائنل میں ہزارہ مرادن ڈویژن نے پشاور کوہاٹ ڈویژن کو 62رنز سے ہرادیا۔ بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ میں کھیلے گئے فائنل میں لورالائی ژوب ڈویژن نے کوئٹہ رکشان ڈویژن کو 6وکٹوں سے شکست دے کر بلوچستان ڈویژنل انڈر 19ٹورنامنٹ جیت لیا۔ پاک لائنز اکیڈمی لاہور میں کھیلے گئے میچ میں لاہور نے فیصل آباد کو 21رنز سے ہرا کر سینٹرل پنجاب انڈر 19ڈویژنل ٹورنامنٹ جیت لیا۔ ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی گرانڈ میں کھیلے گئے فائنل میں بے نظیر آباد میرپور خاص نے کراچی کو 8وکٹوں سے شکست دے کر سندھ ڈویژنل انڈر 19ٹورنامنٹ جیت لیا۔