مزید خبریں

قومی جوجسٹوکھلاڑیوں کی ورلڈگیمز میں شرکت غیریقینی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ورلڈ گیمز 2022 امریکا میں پاکستانی جوجٹسکا کی شرکت غیر یقینی۔ ورلڈ گیمز کے 11 ویں ایڈیشن میں صرف ایک ماہ باقی ہے، پاکستان جو جِتسو فیڈریشن غیر یقینی ہے کہ آیا اس کے کھلاڑی اس باوقار ایونٹ میں شرکت کر سکیں گے یا نہیں کیونکہ انہیں ویزا میں تاخیر کا سامنا ہے۔ پاکستان کے انتہائی باصلاحیت کھلاڑی دلاور خان سنان اور اسرا وسیم 7 سے 17 جولائی تک برمنگھم، الاباما، امریکا میں منعقد ہونے والے ورلڈ گیمز میں شرکت کریں گے۔ دلاور اور اسرا کی گیمز میں جوجٹسو ڈو میکس ایونٹ میں شرکت کی تصدیق منتظمین نے مارچ کے آخری ہفتے میں کی تھی اور ہم نے وقت پر کراچی میں امریکی قونصل خانے میں ویزا کی درخواستیں جمع کرائی تھیں ۔ لیکن اس کے باوجود ایونٹ میں ہماری شرکت معدوم ہے کیونکہ ابھی تک ہمیں انٹرویوز کے لیے کوئی کال موصول نہیں ہوئی ہے،” PJJF کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری طارق علی نے جمعرات کو اے پی پی کو بتایا۔ طارق علی جو کہ ٹیم کے منیجر اور کوچ کے طور پر ساتھ موجود ھونگے، نے کہا کہ گیمز میں جو جٹسو کا ایونٹ 12 جولائی کو شروع ہوگا لیکن ٹیم وہاں موسم میں ٹریننگ کے لیے مقابلے سے ایک ہفتہ قبل امریکہ جانا چاہتے ہیں۔