مزید خبریں

نامزدگی فارم جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کی جائے،حافظ ارمان چوہان

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام (س) ضلع حیدرآباد کے جنرل سیکرٹری حافظ ارمان احمد چوہان نے صوبائی الیکشن کمیشن سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ حیدرآباد کے شہریوں کے لیے کاغذات نامزدگی فارم جمع کروانے کی تاریخ میں مزید چند دن کی توسیع کی جائے کافی شہری ابھی بھی فارم جمع کروانا چاہتے ہیں الیکشن کمیشن کی جانب سے درست طور پر رہنمائی فراہم نہ کرنے کی وجہ سے کافی اُمیدواروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس لیے فارم وصول کرنے اور جمع کروانے کی تاریخ میں مزید توسیع کی جائے تاکہ علاقے اور محلے کی سطح پر اہل قیادت بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے سکے۔