مزید خبریں

پیٹرول کے بعد بجلی بھی ایک روپے 55پیسے فی یونٹ مہنگی

اسلام آباد(صباح نیوز)پیٹرول کے بعد بجلی بھی مہنگی کردی گئی، نیپرا نے بجلی کی قیمت ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی منظوری دے دی۔نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں قیمت بڑھانے کی منظوری دی، بجلی کے صارفین سے 3ماہ تک وصولی کی جائے گی۔ جولائی کے بجلی بلوں سے اضافی قیمت لاگو ہوگی، اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔