مزید خبریں

Jamaat e islami

بجلی صارفین کو بلوں میں حاصل ریلیف ختم کرنے کا اعلان

لاہور (آن لائن) وزارت پاور ڈویژن نے بجلی کے بلوں پر صارفین کو دی جانے والی سبسڈی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ لیسکو کے نام جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں واضح ہے کہ رواں ماہ جون سے بجلی صارفین کو دی جانے والی 5روپے فی یونٹ سبسڈی کو ختم کردیا گیا ہے۔ وزارت پاور ڈویژن کے اس اقدام کے بعد لیسکو کے بجلی صارفین کو رواں ماہ کے بجلی کے بل بھاری رقوم کے ساتھ بھیجے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ بجلی کے بلوں میں صارفین کو ریلیف سابق دور حکومت میں دیا گیا تھا۔