مزید خبریں

سندھ سے سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ کی نشست پیپلزپارٹی نے درخواستیں طلب کرلیں

 

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکریٹری جنرل سینیٹر فرحت اللہ بابر نے سندھ میں سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ نشست کے انتخاب میں پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے ٹکٹ کے لیے خواہش مندوں سے 18جون تک درخواستیں طلب کی ہیں۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر نے پارٹی ٹکٹ کے لئے خواہشمندوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی درخواستیںبنام صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے نام مبلغ 40ہزار روپے کا بینک ڈرافٹ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے نام منسلک کرکے 18جون تک بلاول ہاؤس کراچی کے پتے پر ارسال کریں