مزید خبریں

Jamaat e islami

ڈی جی آئی ایس پی آر علامیہ میں مجھے گھیسٹ کر معاملہ دوبارہ زندہ کر رہے ہیں ، شیخ رشید

راولپنڈی (صباح نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر اعلامیہ کی سازش میں مجھے گھسیٹ کر معاملے کو دوبارہ زندہ کر رہے ہیں، حکومت نے غریب عوام کو 2 ہفتے میں تیسرا ٹیکا لگایا ہے، ن لیگ کی جگہ ’’ش ‘‘کو لانا ماسٹر پلان تھا، ن لیگ صرف ٹی وی شو کے لیے ہے۔ شیخ رشید نے پیٹرولیم قیمتیں بڑھائے جانے پر اپنے ردعمل میں ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ ڈاکو راج نے 24 روپے پیٹرول اور 60 روپے ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کیا ہے۔ حکومت اپنے خلاف کیس ختم، مخالفین پر دہشتگردی کے جھوٹے کیس بنا رہی ہے، ساری قوم کی نظریں اب عدالت عظمیٰکی طرف ہیں۔ اگر فیصلہ سڑکوں پر ہونا ہے تو 45 دنوں میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ن کی جگہ ش کو لانا ماسٹر پلان تھا، ن لیگ صرف ٹی وی شو کے لیے ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر اعلامیہ کی سازش میں مجھے گھسیٹ کر معاملے کو دوبارہ زندہ کر رہے ہیں، ہر میٹنگ کے منٹس ہوتے ہیں اور اس کی پریس ریلیز سب کی منظوری سے جاری ہوتی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ حالات کی سنگینی پر عنقریبعدالت جا سکتا ہوں، آصف زرداری غیر ملکی ایجنڈے پر لنگڑی لولی قومی اسمبلی سے خوفناک کام لینے والے ہیں، امپورٹڈ اور چور دروازے کی اسمبلی میں بجٹ پر تقریر کرنے والا کوئی نہیں، پنجاب اسمبلی میں منحرف اراکین غیر آئینی بجٹ پاس کر رہے ہیں، غیر آئینی فیصلے، معیشت کی تباہی پر ملک عنقریب بہت بڑے فیصلے کا منتظر ہے۔