مزید خبریں

Jamaat e islami

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا ظلم کی انتہا ہے، پرویز الٰہی

لاہور (آن لائن) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ قرار دے دیا۔ لاہور میں اسپیکر پنجاب اسمبلی سے اپوزیشن لیڈر سبطین خان، پارلیمانی لیڈر میاں محمود الرشید نے ملاقات کی، ڈپٹی اپوزیشن لیڈر راجہ بشارت اور ڈپٹی اپوزیشن لیڈر میاں اسلم اقبال ،راجہ یاسر ہمایوں چودھری ظہیر الدین محسن لغاری بھی شریک تھے۔ پرویز الٰہی نے کہا کہ تجربہ کار ٹیم اپنے تجربے کے ساتھ ملکی معیشت اور عوام کی زندگی کو تباہ کر رہی ہے۔ مرکز میں بڑے میاں پنجاب میں چھوٹے میاں آئینی اداروں کا تقدس پامال کر رہے ہیں۔