مزید خبریں

Jamaat e islami

دعا زہرا کیس، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر نے چالان پیش کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں دعا زہرا کے مبینہ اغوا کیس میں ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر نے مقدمے کا چالان پیش کردیا۔عدالت نے پولیس چالان پر فریقین سے دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 20 جون تک ملتوی کردی۔جمعرات کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں دعا زہرا کے مبینہ اغوا کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔