مزید خبریں

اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 2کروڑ مالیت کا سامان برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرز نے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سامان برآمد کرلیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق پاکستان رینجرز(سندھ)کی جانب سے کسٹم حکام کو اسمگلنگ کی روک تھام میں تعاون فراہم کرنے کے لیے انٹیلی جنس معلومات کی بنیادپر ضلع جیکب آباد اور کشمورمیں پنجاب ،سندھ اور بلوچستان کے بارڈرپر واقع عبدالجبار شہید ،ڈیرہ موڑ اور کڈو چیک پوسٹوں پر کارروائی کی گئی جس کے دوران نان کسٹم اشیاء کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا ،نان کسٹم پیڈاشیاء جن میں 3 عدد کاریں ،24کارٹن موٹرسائیکل چین، بھاری تعداد میں انڈین گٹکا/پان کتھا،انجن آئل،ٹائرز،کپڑا، سگریٹ اور دیگر اشیاء ،میکنیکل اسپیئرپارٹس اور مختلف اشیاء خورنوش شامل ہیں جن کی مالیت تقریباً 2کروڑ42لاکھ روپے ہے،ضبط شدہ سامان مزید قانونی کارروائی کیلیے کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا۔