مزید خبریں

جماعت اسلامی خواتین رہنماؤں کا اظہار تعزیت

کراچی (پ )حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی کی ناظمہ اسماء سفیر، ناظمہ ضلع گلبرگ طلعت ندیم اور سیکرٹری اطلاعات ثمرین احمد نے رکن جماعت اسلامی ضلع ائرپورٹ کی رکن سعدیہ ارم اور ضلع گلبرگ کی کارکن شازیہ ارم سے ان کے والد کے انتقال پر گھر جاکران کی والدہ سے اظہار تعزیت کیا۔ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی کی رہنماؤں نے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا کی۔