مزید خبریں

تاجر کیخلاف موبائل فون چھیننے کا مقدمہ عدالت پولیس کی کارکردگی پر برہم

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے 21 کروڑ روپے سالانہ ٹیکس ادا کرنے والے تاجر کے خلاف موبائل چھیننے کے مقدمے سے متعلق دائر درخواست پرسندھ پولیس کی کارکردگی پر اظہار برہمی کیا۔ عدالت کی آئی جی سندھ کو معاملہ حل کرنے کی ہدایت ۔ عدالت نے کہا کہ معاملے کو خود دیکھیں اور ایماندار پولیس والے تعینات کریں۔ ایک شہری جو کروڑوں کا ٹیکس دیتا ہے وہ 15 ہزار کی موٹرسائیکل یا موبائل فون کیسے چھین سکتا ہے۔