مزید خبریں

مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں کی پولیس نے مقابلے کے بعد 5زخمی ڈاکوؤں کو گرفتارکرکے قبضے سے اسلحہ ،منشیات اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی وہیکل اینڈلفٹنگ سیل پولیس نے بلدیہ ٹاؤن موچکو تھانے کی پولیس پارٹی نے بلدیہ سپارکو روڈ ایدھی قبرستان کے قریب مقابلے کے بعد تین ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ،ملزمان کے قبضے سے تین ٹی ٹی پستول اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرکے زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچایا۔