مزید خبریں

Jamaat e islami

سی این جی کی فی کلو قیمت میں 10روپے اضافہ کردیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سی این جی کی قیمت بھی بڑھا دی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق سی این جی اسٹیشن نے فی کلو قیمت میں 10روپے اضافہ کردیا جس کے بعد خیبرپختونخوا میں سی این جی کی فی کلو قیمت 180روپے ہوگئی۔آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنما غیاث پراچہ کا کہنا ہے کہ سی این جی اسٹیشن میں جنریٹر کے استعمال سے قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی نسبت سی این جی اب بھی بہت سستی ہے۔