مزید خبریں

جماعت اسلامی کراچی کی بلدیاتی کنونشن کی تیاریاں جاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں جماعت اسلامی کراچی کے تحت اتوار19جون نیوایم اے جناح روڈ پر تاریخی ’’جنرل ورکرز کنونشن ‘‘ منعقد کیا جائے گا ۔جس کی تمام اضلاع میں تیاریاں جاری ہیں‘بلدیاتی کنونشن میں نامزد چیئرمین ،وائس چیئرمین اور وارڈ کونسلر زکے علاوہ کارکنان بڑی تعداد میں شرکت کریں گے ۔کنونشن سے مختلف ذمہ داران کے علاوہ امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن خصوصی خطاب کریں گے اور انتخابات کے حوالے سے ہدایات دیں گے ۔سیکرٹری کراچی منعم ظفر خان نے بلدیاتی امیدواران اور کارکنان سے اپیل کی ہے کہ کنونشن میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں ۔