مزید خبریں

مخصوص نشستوں سے متعلق کیس پر الیکشن کمیشن کو نوٹس

اسلام آباد (آن لائن) پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں کی بحالی کے لیے پی ٹی آئی کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دئیے ہیں کہ محضوص نشست خالی ہونے پر موجودہ پارٹی پوزیشن پر ہی نیا رکن بنے گا۔دوران سماعت پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے دلائل میں کہا کہ تین خواتین اور دو اقلیتی ارکان منحرف ہونے پر ڈی سیٹ ہوئے، آرٹیکل 224 میں طریقہ کار دیا گیا ہے، قانون واضح ہے کہ پارٹی کی دی ترجیحی نشست پر دوسرے نمبر والے نے منتخب ہونا ہے۔وکیل نے مزید دلائل میں کہا کہ الیکشن کمیشن دیگر خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کا انتظار کر رہا ہے۔ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ بات تو ٹھیک ہے اور سینس بھی بنتا ہے، جو محضوص سیٹ خالی ہو گی اس پر آج کی پارٹی پوزیشن پر ہی نیا رکن بنے گا، کل کیا ہو اس کا کسی کو پتہ نہیں ہوتا، مخصوص نشست آج کی پوزیشن پر ہی دی جاتی ہے۔بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ہمارا موقف ہے مخصوص نشستوں کا کوٹہ جنرل الیکشن کے بعد ہی دوبارہ طے ہوتا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نئے ارکان کا انتخاب موخر کرنے کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پیر تک جواب طلب کر لیا۔ جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیے۔