مزید خبریں

سعودی عرب میں آتش فشاں غاروں کا سب سے بڑا سلسلہ دریافت

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں آتش فشاں غاروں کا سب سے بڑا سلسلہ دریافت ہوگیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق سعودی ماہر موسمیات ڈاکٹر خالد الزعاق نے کہا کہ سعودی عرب میں غیر فعال آتش فشاں غاروں کی تعداد دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے،جو ہزاروں سال سے موجود ہیں۔ اس علاقے میں تقریباً ڈھائی ہزار آتش فشاں گڑھے ہیں۔ ماہر موسمیات وآثارقدیمہ ا نے مزید کہا کہ حایل کا علاقہ آتش فشاں غاروں میں گھرا ہوا ہے جو مختلف مقامات ہزاروں سال سے موجود ہیں۔