مزید خبریں

ایران خلا میں راکٹ چھوڑنے کی تیاری کررہا ہے‘ رپورٹ

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران کی جانب سے خلا میں راکٹ چھوڑنے کی تیاری کا انکشاف ہوا ہے۔ میکسر ٹیکنالوجیز نامی ادارے کی جانب سے جاری کردہ سیٹلائٹ تصاویر میں دیہی صحرا ئی علاقے میں ایک لانچ پیڈ پر راکٹ دکھایا گیا ہے۔ میکسر ٹیکنالوجیز کے مطابق یہ تصاویر ایران کے دیہی صوبے سمنان میں خمینی خلائی پورٹ کی ہے۔ تصاویر کے ایک سیٹ میں ٹرانسپورٹر پر راکٹ دکھایا گیا تھا جسے اٹھا کرلانچ ٹاور پر ڈالنے کی تیاری کی گئی ہے۔ دوسری جانب ایران نے خلائی پورٹ سے متعلق کوئی جواب نہیں دیا۔