مزید خبریں

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں اضافہ

اسلام آباد (کامرس یسک) ملک میں ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 12 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔آل پاکستان آٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرمئی 2022 تک کی مدت میں ملک میں 51357 یونٹس ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 12 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 45891 یونٹس ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی، مئی 2022 میں ملک میں 4906 یونٹس ٹریکٹروں کی فروخت ہوئی جواپریل کے مقابلہ میں 1 فیصد اورگزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں 16 فیصدزیادہ ہے،گزشتہ سال مئی میں ملک میں 4224 یونٹس ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں 30616 یونٹس اور اے جی ٹی ایل کے 20741 یونٹس ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈکی گئی۔