مزید خبریں

Jamaat e islami

عالمی نمائش آٹومیکانیکا فرینکفرٹ ستمبر 2022 میں منعقد ہوگی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آٹوموٹیو انڈسٹری سے وابستہ عالمی نمائش” آٹومیکانیکا فرینکفرٹ” ستمبر 2022 میں منعقد ہوگی جس کی تیاریاں زوروں پر جاری ہیں۔آٹومیکانیکا فرینکفرٹ عالمی آٹو صنعت کے لیے ایک بار پھرملاقات کی جگہ ہوگی۔برانڈ فیملی کا سب سے بڑا اور بین الاقوامی پلیٹ فارم آٹوموٹیو آفٹر مارکیٹ کی پوری ویلیو چین کا احاطہ کرتا ہے۔آٹومیکانیکا فرینکفرٹ کے آخری لائیو ایڈیشن نے 76 ممالک کے 4,987 نمائش کنندگان کی میزبانی کی، ان میں سے 86فیصد نمائش کنندگان بین الاقوامی تھے۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) آٹو میکانیکا فرینکفرٹ میں ایک قومی پویلین کا اہتمام کر رہی ہے۔