مزید خبریں

مالیاتی خدمات کی برآمدات میں 58 فیصداضافہ

اسلام آباد (کامرس ڈیسک)ملک سے مالیاتی خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں 58.44 فیصد اوردرآمدات میں 108 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں مالیاتی خدمات کی برآمدات سے ملک کو122 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 58.44 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مالیاتی خدمات کی برآمدات سے ملک کو77 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔اپریل 2022 میں مالیاتی خدمات کی برآمدات کاحجم 8 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو مارچ میں 7 ملین ڈالر اورگزشتہ سال اپریل میں 8 ملین ڈالرتھا۔مالی سال 2021 میں مالیاتی خدمات کی برآمدات کاحجم 138 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں مالیاتی خدمات کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 108 فیصداضافہ ہواہے ، جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں مالیاتی خدمات کی درآمدات سے ملک کو378 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 182 ملین ڈالرتھا، اپریل 2022 میں مالیاتی خدمات کی درآمدات پر35 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جو مارچ میں 18 ملین ڈالر اورگزشتہ سال اپریل میں 35 ملین ڈالرتھا،مالی سال 2021 میں مالیاتی خدمات کی درآمدات پر472ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔