مزید خبریں

سلام تکافل نے حاجیوں کے لیے سلامتی ٹریول متعارف کرادیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فرسٹ اسلامک انشورنس پاکستان ’’سلام‘‘ تکافل سے حاجیوں کی سہولت کے لیے سلامتی ٹریول ٹور متعارف کرادیا۔ حاجی میڈیکل، ایمرجنسی، ایکسیڈنٹ، ڈیتھ، سامان اور پاسپورٹ کی گمشدگی، ڈائریا(اسہال)، ہیضے، ڈی ہائیڈریشن کی صورت میں تکافل سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ منیٰ میں ہر سال شدید گرمی اور حبس سے اموات ہوتی ہیں، اس صورت میں بھی مکمل سپورٹ کی جائے گی۔ کسی بھی بیماری کی صورتحال میں سلام ایپ ورچوئل کلینک ویڈیو کال کے ذریعے ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم 24 گھنٹے اپنی خدمات پیش کریں گی۔ نزلہ زکام، بخار، یا کسی بھی بیماری کی صورت میں مکمل علاج و معالجے کی سہولت ہوگی۔ Covid-19 میں بھی ہر ممکن خیال رکھا جائے گا۔ اس سلسلے میں حاجیوں نے سلام تکافل کی جانب سے سلامتی ٹریول میں سہولتوں کی فراہمی پر تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلام تکافل نے حاجیوں کو درپیش مشکلات کا بہترین حل پیش کیا ہے۔