مزید خبریں

جیکب آباد: مبینہ چوری کی کوشش میں فائرنگ ،خاتون قتل

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) تحصیل گڑھی خیرو کے تھانہ میرانپورکی حدود میں واقع قصبہ مبارک کھوسو میں چور گھر میں داخل ہوئے تو اہل خانہ جاگ گئے چوروں کی مبینہ فائرنگ سے ناہیدہ کھوسو ہلاک ہو گئی اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر لاش تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے لیے تعلقہ اسپتال منتقل کی۔ مقتولہ کے والد مبارک کھوسو کو کہنا ہے کہ چوروںنے گھر میں داخل ہو کر بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور فرار ہو گئے جبکہ حدود کی پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے چوروں کے ایسے کوئی نشانات نہیں ملے ہیں مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔