مزید خبریں

حیدرآباد:سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں داخلے کیلیے انٹری ٹیسٹ

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھ زرعی یونیورسٹی میں پوسٹ گریجوئٹ ڈگری پروگرامز میں تدریسی سال 2022 میں پانچ کلیات کے مختلف شعباجات میں ماسٹرس، ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ منعقد کی گئی، جس میں پی ایچ ڈی کے 90 امیدواروں سمیت کل 796 امیدواروں نے حصہ لیا۔ انٹری ٹیسٹ کے لیے کل 6 بلاکس بنائے گئے تھے، جن میں فیکلٹی آف ایگریکلچرل سوشل سائنسز کے لیے 118 ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کیلئے 4 امیدواروں نے ٹیسٹ دیا، کراپ پروٹیکشن فیکلٹی میں ماسٹرس کے 126 اور پی ایچ ڈی کے لیے 4، کراپ پراڈکشن فیکلٹی کے یلے ایم ایس سی کے 269 اور پی ایچ ڈی کے 26، فیکلٹی آف اینیمل ہسبنڈری اینڈ ویٹرنری سائنسز میں ایم فل کے 143 اور پی ایچ ڈی کے 47، اور فیکلٹی آف ایگریکلچرل انجینئرنگ کے ایم ای کے 50 اور پی ایچ ڈی کے 8 امیدواروں نے ٹیسٹ دیا۔ ٹیسٹ میں فیمیل امیدواروں کی بھی کثیر تعداد موجود تھی، ٹیسٹ کے دوران سیکیورٹی کے مناسب انتظامات کیے گئے تھے جس میں پولیس اور رینجرز کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کی ذاتی سیکورٹی کے اہلکار مقرر کیے گئے تھے، جبکہ 100 منٹس اور 100 سوالات کا ایم سی کیوز نظام کے تحت ٹیسٹ لیا گیا، ٹیسٹ کے دوران سندھ زرعی یونیورسٹی کے وائیس چانسلر ڈاکٹر فتح مری نے دوران ٹیسٹ مختلف بلاکس کا دورہ کیا۔