مزید خبریں

اسپتال جدید تقاضوں کے تحٹ مریضوں کا علاج کررہے ہیں،عبدالستار

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد و جامشور وکے ڈائریکٹر ایڈمن عبدالستار جتوئی نے کہا ہے کہ ہم اسپتال میں جدید تقاضوں کے مطابق استعمال ہونے والی جدید مشنری کے ذریعے تجربہ کار پروفیسرز، کنسلٹنٹ، ڈاکٹرز، نرسنگ و پیرامیڈیکل اسٹاف سے مریضوں کا علاج معالجہ کررہے ہیں ،یہ بات انہوں نے مختلف سماجی تنظیموں اور سول سوسائٹی کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر اے ایم ایس جنرل ڈاکٹر شاہد اسلام جونیجو، اے ایم ایس جنرل ٹو ڈاکٹر شوکت علی لاکھو اور اے ایم ایس و انچارج کچن ڈاکٹر علی نواز بھی موجو دتھے۔ عبدالستار جتوئی نے کہاکہ جہاں ہم نے لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد و جامشور وکے تمام وارڈوں اور شعبہ جات جدید مشنری اور علاج معالجہ اور جدید تقاضوں کے مطابق کررہے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اور سندھ کے 18اضلاع اور بلوچستان سے مریض یہاںداخل ہوتے ہیں اور علاج کی سہولیات سے استفادہ کرتے ہیں جس کی ایک مثال سول اسپتال حیدرآباد میں نیفرولوجی ڈپارٹمنٹ ہے جہاں ہم تجربہ کار نیفرولوجسٹ و ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر پورن کمار اور ان کے ڈاکٹرز ، نرسز، پیرامیڈیکل اسٹاف مریضوں کا علاج معالجہ مکمل توجہ سے کرتے ہیں۔ عبدالستار جتوئی نے کہا کہ نیفرولوجی ڈپارٹمنٹ میں 25جدید مشینوں پر مشتمل ڈائیلیسز سینٹر میں روزانہ 90 تا 100 مریضوں کی روزانہ ڈائیلسز ہوتی ہے جبکہ ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی الگ ڈائیلیسز مشین ہے اس کے علاوہ سیریس مریضوں کی ڈائیلیسز کیلیے آئی سی یو میں ڈائیلیسز مشین موجود ہے ۔ نیفرولوجی ڈپارٹمنٹ میں مردانہ و زنانہ 30 بستروں پر مشتمل الگ الگ وارڈ قائم کردیے گئے ہیں اس وارڈ میں دو RO واٹر فلٹریشن پلانٹ لگادیے گئے ہیں تاکہ مریضوں کے علاج معالجے میں کسی بھی قسم کی دشواری نہ ہو ، ہر ڈائیلیسز کے مریض پر پانچ ہزار روپے یومیہ خرچہ آتا ہے ہم تمام مریضوں کو ڈائیلیسز سینٹرمیں مفت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مریضوں کو علاج معالجے کی حد تک نہیں بلکہ مریضوں کو ان کے ڈاکٹرز کی تجویز کردہ خوراک اور پرانے طریقہ کار سے ہٹ کر تمام مریضوںکو انفرادی طورپر الگ الگ کھانے کو پلاسٹک سے لپیٹ کر ڈائننگ ٹرالی کے ذریعے کھانا فراہم کررہے ہیں تاکہ کسی بھی مریض کی عزت نفس مجروح نہ ہو، ہر مریض کو کھانا ، فروٹ، جوس ٹرنک میں پیک کرکے فراہم کررہے ہیں۔