مزید خبریں

کندھکوٹ،پی پی کے امیدواروں کو بااثروڈیرے کی دھمکیاں 

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)کندھکوٹ بخشاپور ٹاؤن کمیٹی کے وارڈوں میں انتخابات میں حصہ لینے والے پی پی کے امیدواروں کو گاؤں کے بااثر وڈیرے اور ساتھیوں کی جانب سے دھمکیاں اور ہراساں کرنے والے عمل کیخلاف عبیداللہ ڈومکی، غلام عمر ڈومکی، گلزار خان ڈومکی، نواب رجب خان ڈومکی، محمد اسحاق چاچڑ، عظیم اللہ ڈومکی پریس کلب میں پْر ہجوم ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم بخشاپور میں طاقتور بااثر وڈیرے میر غالب حسین ڈومکی اور ان کے ساتھیوں کیخلاف پہلی مرتبہ الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں جس پر وہ آپے سے باہر ہو کر ہم کو دھمکیاں دینا اور ہراساں کرنے کا شروع کر دیا ہے۔ سرے عام علاقے میں دہشت پھیلا رہے ہیں۔ ہمارے امیدواروں کی حمایت کرنے والوں اور رشتے داروں امیر تیمور ڈومکی، جنید خان ڈومکی سمیت دیگر کو مسلسل دھمکیاں دلوا رہے ہیں۔ ہمیں ان لوگوں سے خطرہ ہے ہم اپنے علاقے کے کسی بھی وارڈ میں ورک نہیں کر پا رہے ہمارے بندوں کو کوئی بھی نقصان پہنچا تو اس کے ذمے دار بااثر وڈیرہ غالب حسین ڈومکی، شاہ علی ڈومکی، حنیف ڈومکی اور ان کے ساتھی ہوںگے شہر کی عوام خوف میں مبتلا ہے جو سرے عام حمایت بھی نہیں کر پا رہے۔ اس پریس کانفرنس کے ذریعے ہم سندھ حکومت، الیکشن کمیشن، اعلیٰ عدلیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ صاف وشفاف الیکشن کروانے کیلیے بخشاپور ٹاؤن کمیٹی اور مختلف یونین کونسلز میں جہاں غالب حسین ڈومکی اور ہمارے امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے وہاں پاک فوج اور رینجرتعینات کی جائے۔