مزید خبریں

جیکب آباد ،پیپلزپارٹی کا توہین رسالت پر بھارت کیخلاف احتجاج

جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں شہریوں کا بی جے پی رہنما کے گستاخانہ بیان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ،مودی کے خلاف نعرے بھارتی پر چم نذر آتش ،نبی پاک کی حرمت ہمیں جان سے زیادہ عزیز ہے ،لیاقت لاشاری و دیگر کا خطاب ۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں بی جے پی رہنما نورپور کے گستاخانہ بیان کے خلاف شہید اللہ بخش پارک سے پریس کلب تک پی پی کے ضلعی صدر لیاقت لاشاری کی قیادت میں ایک احتجاجی جلوس نکالا گیا جس میںبار کے صدر عبدالجبار لاشاری ،ڈاکٹر نور خارانی،عبدالحئی سومرو سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔مظاہرین کے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ تھے ۔مظاہرین نے مودی کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے شہر کے راستوں پرمارچ کیا اور ڈی سی چوک پر بھارتی پرچم نذر آتش کیا۔ پریس کلب کے سامنے دھرنے سے لیاقت لاشاری اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت محمد مصطفی ﷺ ہمارے دلوںمیں بستے ہیں ان کی حرمت ہمیں جان سے زیادہ عزیز ہے ، گستاخی کسی صورت برداشت نہیں، گستاخی کرنے والوںکو عبرتناک سزا دی جائے ۔