مزید خبریں

حکمرانوں کااشیا خورونوش کی قیمتی کم کرنے کا عویٰ سابق حکمرانوں کی طرح ہے

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)حکمرانوں کا آٹا گھی چینی سستی کرنے کا دعوی ماضی کے حکمرانوں کی طرح ہے ، عوام کو الفاظوں کے ہیر پھیر کے بجائے آٹا گھی چینی کتنی سستی کی اور یہ کہاں مل رہی ہیں بتایا جائے حکمرانوں کا آٹا گھی چینی سستی کرنے کا دعوی ماضی کے حکمرانوں کی طرح ہے ،عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں مہنگائی کا طوفان آنے کے باوجود ڈالر آسمان کی بلندیوں کو چھو رہا ہے ،حکومت نے پیٹرول مہنگا کرکے غریب کو دیوالیہ کردیا سہانے خواب دکھانے سے ترقی نہیں ہوتی، ملک کے معاشی حالات 2ماہ پہلے سے بہت زیادہ خراب نظر آرہے ہیں ،مہنگائی وبے روزگاری نے غریب سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے دویزنل صدر حافظ علی اصغر نقشبندی نے میڈ یا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ،موجودہ حکومت معاشی حالات بہتر اور غریب کو ریلیف نہیں دے سکتی تو اسے گھر چلے جانا چاہیے ،ملک تاریخ کی بلندی ترین مہنگائی وبے روزگاری اور غربت سے گزر رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ عوام کو الفاظ کے ہیر پھیر کے بجائے آٹا گھی چینی کتنی سستی کی اور یہ کہاں مل رہی ہیں بتایا جائے،گھی ،تیل ،آٹا ،چینی غریب کی قوت خرید سے باہر ہے اور حکمران سستا ہونے کا دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے ،پاکستان کا مستقبل دعوئوں سے نہیں عملی کام اور جدوجہد سے سنوارا جاسکتا ہے ،پاکستان اسلام کا قلعہ ہے مگر حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں نے اس قلعے کو کمزور کیا ہے ،حکمرانوں نے عوام کے مسائل کو حل کرنے کے بجائے مسائل میں اضافہ اور مشکلات پیدا کی ہیں ،عوام اب ایسے چہروں اور قوتوں کو پہچان لیں ملک سے نفرتوں ،تعصب اور جہالت کو ختم کرکے محبت ،بھائی چارگی اور ترقی کو فروغ دینا چاہتے ہیں ،بلاتفریق عوام کی خدمت پریقین رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اقرباء پروری ، بدعنوانی کے ناسور نے عوام کے حقوق کا استحصال اور بے روزگاری کو جنم دیا ہے ،اقرباء پروری ،بدعنوانی کا خاتمہ اور امیر وغریب کا فرق ختم کرکے یکساں تعلیمی نظام اور انصاف چاہتے ہیں اقتدار ہماری منزل نہیں عوام کی خدمت ایوانوں میں ہوں یا نہ ہوں کرتے رہیں گے۔