مزید خبریں

حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے،عمرفاروق

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی یوتھ کے ضلعی صدر چودھری عمرفاروق گجر حکومت عوام کو ریلیف دینے میں بڑی طرح ناکام ہو چکی ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 60 روپے اضافہ سے مہنگائی کا طوفان آ چکا اور ہر چیز عوام کی پہنچ سے دور ہو چکی ہے۔ انہوںنے کہا کہ موجودہ بحران کا فوری حل صاف اور شفاف انتخابات ہیں عوام میں حقیقی تبدیلی کا شعور بیدار ہو چکا ہے آئندہ حکومت تحریک انصاف کی ہے، عمران خان ملک کو کرپٹ اور فرسودہ نظام سے نجات دلانا چاہتے ہیں قوم ان کے ہاتھ مضبوط کرے اس وقت کاشتکار کھاد اور ڈیزل کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہیں پیسے ہونے کے باوجود کھاد نہیں مل رہی جبکہ ڈیزل اور بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے مزید پریشان کر دیا ہے عام آدمی کے لیے دو وقت کی روٹی مشکل ہو گئی ہے سیمنٹ نہ ملنے کی وجہ سے تعمیراتی کام بند ہو چکا۔حکومت نے ملک کو چلانے کیلیے سالانہ بجٹ نہیں دیا بلکہ مسائل کا شکار اورمہنگائی کے مارے عوام کو مہنگائی کے آنے والے نئے طوفان کی خبر دی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے زمینی حقائق کے برعکس محض اندازوں پر آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کیا ہے،وفاقی حکومت کا پیش کردہ بجٹ الفاظ کا گورکھ دھندہ ہے جوغریب عوام کی مزید کمر توڑ دے گا۔انہوں نے کہاکہ تمام اشیاضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں عام آدمی کی قوت خرید شدید متاثر ہوئی ہے وفاقی بجٹ پرعملدر آمد سے عام آدمی مزید مشکلات کا شکار ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ یہ حکمران عوام کی فلاح وبہبود کیلیے نہیں اپنی چوریاں بچانے کی خاطر اقتدار میں آئے ہیں،آئی ایم ایف پاکستان کی غریب عوام پرمہنگائی کا بوجھ بڑھانے کے جتنے حکم دے رہے ہیں موجودہ حکمران ان پرعملدرآمد کرکے وفاداری نبھا رہے ہیں مگر پاکستان کے عوام کا شدیداستحصال ہورہا ہے جس کی موجودہ حکمرانوں اوران کے بیرونی آقاوں کو کوئی پرواہ نہیں۔