مزید خبریں

Jamaat e islami

ارجنٹینا جنرل جوآن مارٹن پالیو کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

اسلام آباد (آن لائن) ارجنٹینا مسلح افواج کے چیف آف جوائنٹ اسٹاف ٹیننٹ جنرل جوآن مارٹن پالیو نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ ارجنٹینا مسلح افواج کے چیف آف جوائنٹ اسٹاف نے سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور اور عالمی سطح پر بدلتی ہوئی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سربراہ پاک بحریہ نے علاقائی میری ٹائم سیکورٹی اور امن کو یقینی بنانے کے لیے پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔ معزز مہمان نے میری ٹائم سیکورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ارجنٹینا مسلح افواج کے چیف آف جوائنٹ اسٹاف کے اس دورے سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو فروغ ملے گا۔