مزید خبریں

عثمان بزدار کے سابق پرنسپل سیکرٹری کے فرنٹ مین گرفتار

لاہور (نمائندہ جسارت) محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید کے فرنٹ مین وسیم طارق کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم وسیم طارق کی گرفتاری ای ایم ای سوسائٹی میں واقعہ ان کی رہائش گاہ سے عمل میں آئی۔ وسیم طارق ورکس ڈپارٹمنٹ میں بطور چیف انجینئر تعینات تھے۔ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک مقامی ٹھیکیدار کے بل منظور کرنے کی مد میں کروڑوں روپے کی رشوت کا مطالبہ کیا جبکہ ملزم نے مذکورہ ٹھیکیدار سے 94 لاکھ روپے رشوت وصول کر کے اس کے ٹھیکے کے بل پاس کردیے۔ محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے سردار عثمان بزدار کے پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اور اپنی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔