مزید خبریں

شہباز شریف 24 کروڑ ،عمران خان کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک نکلے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے وزیراعظم شہباز شریف، سابق وزیراعظم عمران خان اور دیگر سیاسی رہنمائوں کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کے سال 2021ء کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دیں جس کے مطابق عمران خان کے سال 2020ء کی نسبت 2021ء کے اثاثوں میں 6 کروڑ روپے سے زاید کا اضافہ ہوا۔ اس طرح ان کے اثاثوں کی مالیت 14 کروڑ 21 لاکھ روپے سے زاید ہوگئی ہے‘ عمران خان نے اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے اثاثوں کی تفصیلات بھی جمع کرائیں،ان کے پاس 431 کینال کی پاکپتن میں 2 مختلف زمینیں ہیں جبکہ بشریٰ بی بی بنی گالا اسلام آباد میں 3 کینال کے گھر کی مالک بھی ہیں۔دستاویز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 24 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زاید اثاثوں کے مالک ہیں‘ شہباز شریف نے سلمان شہباز سے 6 کروڑ سے زاید کا قرض لے رکھا ہے۔ شہباز شریف نے اپنی بیویوں نصرت شہباز اور تہمینہ درانی کے اثاثے بھی ڈکلیئر کر دیے، نصرت شہباز 23 کروڑ روپے کے اثاثوں کی مالک ہیں جبکہ تہمینہ درانی کے اثاثوں کی ملکیت 57 لاکھ 60 ہزار روپے ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے اپنے اثاثوں کی مالیت 2 کروڑ 36 لاکھ ظاہر کی جبکہ ان کی اہلیہ کے پاس 100 تولے سونا ہے۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول زرداری ایک ارب 60 کروڑ روپے، سابق صدر آصف علی زرداری 71 کروڑ 42 لاکھ روپے اور پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی 21 کروڑ 96 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ مراد سعید کا اپنا گھر نہیں بلکہ ان کے پاس ایک گاڑی اور 15 تولہ سونا ہے۔ مراد سعید کے اکاؤنٹس میں 29 لاکھ 63 ہزار روپے سے زاید رقم ہے۔سابق وفاقی وزیرعمر ایوب ایک ارب 19 کروڑ، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ساڑھے 8 کروڑ روپے اور پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک 16 کروڑ 71 لاکھ روپے سے زایدکے اثاثوں کے مالک ہیں۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد 15 کروڑ 98 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔