مزید خبریں

سوئٹزرلینڈ اور جاپان نے 197.49ملین ڈالرقرض کی واپسی معطل کردی

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)سوئٹزرلینڈ اور جاپان نے پاکستان کے ذمے 197.49ملین ڈالرقرض کی واپسی معطل کردی،اب یہ رقم 6 سال میں نیم سالانہ قسطوں میں ادا کی جائے گی، پاکستان نے جی 20 کے تحت قرضوں کی معطلی کے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ سوئٹزرلینڈ اور جاپان نے پاکستان کے ذمے 197.49ملین ڈالرقرض کی واپسی معطل کردی، پاکستان نے جی 20 کے تحت قرضوں کی معطلی کے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔ 191.60ملین ڈالر جنوری سے جون2021کی مدت کے دوران جائیکا کو واجب الاادا تھے۔جولائی سے دسمبر 2021کے دوران سوئس حکومت کو 5.89 ملین ڈالرواجب الاادا تھے۔رقم اب ایک سال رعائتی مدت کے ساتھ 6سال میں نیم سالانہ قسطوں میں ادا کی جائے گی۔