مزید خبریں

Jamaat e islami

وزیراعظم کا ٹیکسٹ بک بورڈ کی کتب کی اشاعت میں تاخیر کا نوٹس

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ٹیکسٹ بک بورڈز کی کتابوں کی اشاعت میں تاخیر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کو معاملے پر فوری کارروائی کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کو ہدایت کی ہے کہ والدین اور طالب علموں کو درپیش تکالیف کو فی الفور دور کیا جائے۔ انہوں نے مسئلہ کے ذمہ داروں کا تعین کرکے کارروائی عمل میں لانے کی بھی ہدایت کی۔وزیراعظم نے حکم دیا کہ یقینی بنایا جائے کہ آئندہ اس نوعیت کا مسئلہ پیدا نہ ہو۔