مزید خبریں

وائس چانسلر ہیلتھ سروسز اکیڈمی شہزاد علی کی تعیناتی کیخلاف درخواست خارج

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وائس چانسلر ہیلتھ سروسز اکیڈمی پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی خان کی تعیناتی کیخلاف رٹ پٹیشن خارج کردی ہے۔ہیلتھ سروسز اکیڈمی اسلام آباد کے خلاف پروفیسر نسیم خان کی طرف سے دائر کردہ رٹ پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وائس چانسلر ہیلتھ سروسز اکیڈمی اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی خان کی تعیناتی قواعد و ضوابط کے برعکس ہے ۔جبکہ پٹیشنر اس کا صحیح حقدار ہے،جس کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے دونوں فریقین کے دلائل سنتے ہوئے پٹیشن کو حقائق کے برعکس قرار دے کر نمٹا دیا ہے۔