مزید خبریں

یوسی معین آباد جماعت اسلامی کا مضبوط گڑھ ہے ‘بشیر خان

کراچی (پ ر)جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے امیر جماعت اسلامی ضلع ملیر محمد اسلام کی موجودگی میں یونین کونسل معین آباد کے بلدیاتی انتخاب کے لیے محمد بشیر خان کو چیئرمین اور سابق کونسلر عبدالقدوس کو وارڈ محمد نگر ،معین آباد نمبر دو کا وارڈ کونسلرنامزد کیا ہے ۔اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے یوسی چیئرمین کے امیداوار محمد بشیر خان نے کہا کہ یوسی معین آباد جماعت اسلامی کا مضبوط گڑھ ہے اور ہم ان شاء اللہ بلدیاتی انتخاب میں پورے پینل کے ساتھ کامیاب ہونگے۔اس سے قبل ڈاکٹر امیر عالم جان خٹک کا ہمارا پینل کامیاب ہوا تھا اور ہمارے کونسلر عبدالقدوس اور منشی عبدالرشید یہاں سے کامیاب ہوتے رہے ہیں یونین کمیٹی 10سے25ہزار کی ہوتی ہے لیکن یہاں 65ہزار ووٹر زپر مشتمل کمیٹی قائم کی گئی اور دور دراز کے گوٹھ شامل کیے گئے تاکہ پیپلز پارٹی یہ سیٹ جیت جائے۔