مزید خبریں

مقامی روزنامہ کے کمپیوٹرآپریٹر پر پولیس کا تشدد

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) روزنامہ سچل ٹائمز کے کمپیوٹر آپریٹر عبدالباسط کو آفس آتے ہوئے تھانہ نیوٹاؤن کی پولیس نے روکا تلخ کلامی کے بعد تھانے لے گئے جہاں عبدالباسط کو تشدد کو نشانہ بنایا گیا۔ کمپیوٹر آپریٹر عبدالباسط نے بتایا ہے کہ آفس آتے ہوئے شام 4 بجے آغا خان اسپتال کے قریب موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکاروں نے مجھے روک کر تلاشی لی اور تھانے لے گئے۔