مزید خبریں

Jamaat e islami

حادثات و پر تشدد واقعات میں پولیس اہلکار ، خاتون اور بچے سمیت 11افراد جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) شہر قائد میں حادثات وپر تشدد وواقعات میں پولیس اہلکار ، خاتون اور بچے سمیت 11افراد جاں بحق ہوگئے دیگر واقعات میں 4 ڈاکوئوں سمیت 9افراد زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق ملیر سعود آباد پولیس ہیڈ کوارٹر کی تیسری منزل کی چھت پر فائرنگ سے پولیس اہلکار جاںبحق ہو گیا،جسے اسپتال منتقل کیا گیا،اسپتال میں مقتول کی شناخت پولیس کانسٹیبل نمبر( 38908 )25سالہ ساجد ولد دوری امان کے نام سے ہوئی۔ سرجانی ٹاون تھانے کی حدو د تیسر ٹائون سیکٹر 36سی زاہد ہوٹل کے قریب گھر سے 40سالہ حسینہ بی بی ولد محمد صدیق کی تشدد زدہ لاش ملی،پولیس کے مطابق مقتولہ حسینہ بی بی کو شوہر صدیق نے قتل کیا ہے۔دوسری جانب سرجانی ٹائون تھانے کی حدود شاہکار ہائٹس سیکٹر اے 4 فلیٹ سے 45سالہ خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمدہوئی۔ چاکیواڑہ تھانے کی حدود لیاری بہار کالو نی مسجد روڈ نزد یونین کونسلر آفس کچرا کنڈی کے پاس سے 30سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی، کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب کمپنی کے اندر سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی،جسے اسپتال منتقل کیا گیا ،اسپتال میں متوفی کی شناخت 30سالہ امان کے نام سے ہوئی، شاہراہ فیصل تھانے کی حدود گلستان جوہر بلاک 11منور چورنگی کے قریب 55سالہ غلام سرور فٹ پاتھ پر گر کر فوت ہوگیا ،پولیس کے مطابق متوفی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوا۔ سائٹ سپرہائی وے تھانے کی حدود سائٹ سْپرہائی وے W-25 بس اسٹاپ میزان بینک کے قریب ٹریفک حادثہ میںایک بچہ جاں بحق ہو گیا ،جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا،اسپتال میں متوفی کی شناخت 13سالہ شعبان علی ولد عبدالحمید کے نام سے ہوئی، منگھوپیر کے علاقے نادرن بائی پاس اٹک پمپ کے قریب ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا،جسے اسپتال منتقل کیا گیا اسپتال میں متوفی کی شناخت 35سالہ اختر رسول ولد غلام فرید کے نام سے ہوئی،سعید آباد کے علاقے بلدیہ اسپارکو روڈ بسم اللہ کالونی کے قریب ٹریفک حادثہ میں 4سالہ شفاعت ولد حیات گل نامی بچہ جاں بحق ہوگیا ۔درخشاں تھانے کی حدود بنگلا نمبر 100/2 ڈیفنس فیز 06 خیابان شاہین کے قریب سیوریج لائن کے مین ہول میں کام کے دوران ڈوب کر 02 مزدور جاں بحق ہو گئے، متوفین کی شناخت55سالہ آصف ولد منصور اور 60سالہ معراج کے ناموں سے ہوئی۔