مزید خبریں

Jamaat e islami

موجودہ حکمران بھی قوم کو لولی پاپ دے رہے ہیں،صادق جعفری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری نے ڈویژن کابینہ کے اہم اجلاس میں کہا کہ سابق حکمرانوںکی طرح موجودہ حکمران بھی صرف وصرف قوم کولولی پاپ دے رہے ہیں،امپورٹڈحکمرانوں کوملک وقوم کی عزت اورتعمیروترقی سے کوئی دلچسپی نہیںہے، مہنگائی کے سونامی اورعفریت نے قوم کونگل لیا ہے، اگر مہنگائی کی موجودہ رفتاربرقراررہی تو خطرہ ہے کہ مہنگائی سے تنگ عوام اجتماعی خودکشیاںکرنے پرمجبورنہ ہوجائیں،ان خیالات کو اظہار علامہ صادق جعفری نے وحدت ہاؤس انچولی میں کابینہ کے اہم اجلاس میں کیا۔ علامہ صادق جعفری نے کہاکہ نا اہل حکومت کی نا قص پالیسیوں اور کارکردگی کی وجہ سے خود کشیاں کرنے پر مجبور ہورہے ہیں ، کبھی پتا چلتا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے ، کبھی بجلی اور گیس کے نرخوں میں اضافہ، کبھی روزمرہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ اور اب آٹے کی قیمت بھی عروج پر پہنچی ہوئی ہے۔