مزید خبریں

ترقیاتی کاموں کیلیے 10ارب82کروڑ مختص کرناافسوسناک ہے‘عبدالجمیل

کراچی (پ ر)جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے امیر عبدالجمیل خان نے سندھ حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے بجٹ میںکراچی کو ایک بار پھر نظر انداز کیے جانے اور کراچی کے ترقیاتی کاموں کے لیے صرف 10ارب82کروڑ کی رقم مختص کیے جانے پر دکھ اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ کراچی کے وسائل پر پورا ملک اور صوبہ چل رہا ہے لیکن حکمرانوں کیلیے کراچی کی ترقی کے لیے کوئی رقم وسائل اور ترجیحات نہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کے فور منصوبے کے لیے وفاق نے رقم فراہم کی ہے سندھ گورنمنٹ نے کوئی رقم مختص نہیں کی ہے ۔انہوں نے کہاحکمراں کراچی دشمنی ختم کریں اور کراچی کو اس کے حق کے مطابق وسائل فراہم کریں اور میرٹ کی بنیاد پر کراچی کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائے۔