مزید خبریں

Jamaat e islami

حکمراںعوام پر مہنگائی کے بم گرا رہے ہیں،ثروت اعجاز

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ حکمران آئی ایم ایف کی بلیک میلنگ میں آکر ملک کے عوام پر مہنگائی کے بم گرارہے ہیں ،بیرونی مداخلت ومعاشی پالیسیوں کو ملک وقوم کی پر مسلط کیا جارہا ہے جو جمہوری اقدار اور آئین کے منافی عمل ہے، آئی ایم ایف کے اشاروں پر بجلی ،گیس اور پیٹرول سمیت معاشی بم گرانا غریب سے زندہ رہنے کا حق چھیننے کے مترادف ہے ،حکومت مزید مہنگائی کرنے کے بجائے غریب عوام کو ریلیف دینے کی طرف جائے، ملک معاشی طور پر بدترین دور سے گزر رہا ہے، ملک میں غربت میں اضافہ خطرناک حد تک پہنچ رہا ہے۔