مزید خبریں

Jamaat e islami

پنجاب اسمبلی اجلاس کی جگہ تبدیل کرنے کا اقدام چیلنج کر ینگے ‘ شاہ محمود

اسلام آباد (صباح نیوز ) نائب چیئرمین تحریک شاہ محمود قریشی نے ایوان اقبال میں پنجاب اسمبلی جلاس بلانے پر ردعمل میں کہا ہے کہ ایسا ماضی میں کبھی نہیں دیکھا گیا، پنجاب اسمبلی اجلاس کی جگہ اور وقت تبدیل کیا گیا تو اس کو عدالت میں چیلنج کیا جائیگا،گورنر پنجاب حکومت کی ایما پر غیر آئینی غیر قانونی کام کر رہے ہیں، پنجاب کا بجٹ منظور ہوا اور اس سے کوئی پیسہ خرچ ہوا تو غیر آئینی ہو گا،سپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں لانگ مارچ کا اعلان کریں گے، حکومت کے اہداف غیر حقیقی ہیں، حاصل نہیں ہوسکتے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پنجاب حکومت اسمبلی اجلاس سے متعلق فیصلے پر نظر ثانی کرے، اسپیکر پنجاب اسمبلی کے بلائے گئے اجلاس میں شامل ہوں۔انہوںنے کہاکہ قانون کی خلاف ورزیاں کرکے یہ وزیراعلی پنجاب بنے، یہ معاملہ عدالت میں ہے، اسپیکر اسمبلی کی موجودگی میں ایسا نہیں ہوسکتا، گورنر پنجاب حکومت کی ایما پر غیر آئینی غیر قانونی کام کر رہے ہیں، پنجاب کا بجٹ منظور ہوا اور اس سے کوئی پیسہ خرچ ہوا تو غیر آئینی ہو گا۔