مزید خبریں

یکم جولائی سے آف نیٹ ورک فون کالزمزید سستی

کراچی(نمائندہ جسارت)موبائل فون صارفین کیلیے ایک خوشخبری آ گئی ہے کہ یکم جولائی سے آف نیٹ ورک کالز مزید سستی ہونے جا رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے موبائل ٹرمی نیشن ریٹس(ایم ٹی آرز) کم کرتے ہوئے 0.50 روپے سے 0.40 روپے کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس سے آف نیٹ کالز مزید سستی ہو جائیں گی۔ ایم ٹی آر وہ قیمت ہے جو کوئی بھی سیلولر کمپنی دوسری سیلولر کمپنی سے اپنے صارف کی کال اپنے نیٹ ورک پر ٹرمی نیٹ کرنے کے عوض وصول کرتی ہے۔