مزید خبریں

پرویز الٰہی اوچھی حرکتوں پر اتر آیا، بجٹ پاس کرا کے دکھائیں گے،رانا مشہود

لاہور (آن لائن)مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر رانا مشہود نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی اوچھی حرکتوں پر اتر آیا ہے، بجٹ پاس کرا کے دکھائیں گے۔عظمیٰ بخادی کے ساتھ اسمبلی سیکرٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خوشی ہوتی اپوزیشن پنجاب میں سستے آٹے کا کہتی لیکن ذاتی بات کیلیے آئے،رانا کسی کی ہٹ دھرمی نہیں چلنے دیں گے ،عطا تارڑ کو ایوان سے باہر نکالنا زیادتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ا سپیکر کے دن گنے جا چکے ہیں عدم اعتماد سپیکر کے خلاف موجود ہیں انہیں باہر نکال دیں گے،بجٹ پاس کروانے کیلییعدالت سمیت ہر آپشن کو استعمال کریں گے ،آئین قانون کی خلاف ورزی آنے والی حکومت کے خاتمے سمیت بہت سے جرائم انہوں نے کیے ہیں، پرویز الہی جیسے بزرگ کو اٹھائیس سال کا لالی پاپ مل چکا ہے انہیں چا ہیے اسی لالی پاپ پر گزارا کریں۔ لیگی رہنما عظمی بخاری نے اپنی گفتگو میں کہاکہ پرویز الہی کو وزیر اعلی نہ بننے کا غم ہے۔انہیں عقل اور تمیز نہیں آرہی۔بجٹ نے نہ حمزہ شہباز اور ظہور الہی روڈ پر بٹنا ہے یہ پنجاب کی عوام کا بجٹ ہے۔عوامی بجٹ کو پاس ہونا چاہیے۔پرویز الہی اپنی بوٹی سیاست کیلیے اوچھی حرکتوں پر آیا ہوا ہے ،پرویز الہی کا اچھا علاج ہے لیکن ابھی اس کا وقت نہیں آیا۔ان کا کہنا تھاکہ ن کا علاج ضرور کریں گے۔