مزید خبریں

چیف آف آرمی اسٹاف ہاکی چمپئن شپ کا فائنل آج ہوگا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں چیف آف آرمی اسٹاف ریجنل ہاکی چمپئن کراچی ڈویژن کے پہلے سیمی فائنل میں یوتھ کلب نے سخت دلچسپ مقابلے کے بعد ایونٹ کی مضبوط ٹیم حنیف الیون کو 2-3 سے شکست دیدی، فاتح ٹیم کے نعمان نے 23 اور 40 ویں منٹ میں جبکہ حارث نے 27 ویں منٹ میں گول کیے۔ حنیف الیون کی جانب سے 29 ویں منٹ میں زوہیب اور 47 ویں منٹ میں ریان نے گول کرکے خسارہ کم کرنے کی کوشش کی، اس موقع پر مہمان خصوصی ڈائریکٹر اسپورٹس کے ڈی اے ایاز منشی نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی ان کا کہنا تھا کہ کے ڈی اے میں ہاکی ٹیم کی بحالی میں کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری حیدر حسین کا بہت اہم کردار ہے۔ کے ڈی اے بہت جلد کے ایچ اے کے ساتھ مل کر کے ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد کرے گا۔ دوسرے سیمی فائنل میں کراچی گلیڈی ایٹر نے نیشنل کلب کو 1-2 سے شکست دیکر فائنل میں اپنی جگہ بنالی، فاتح ٹیم کے راحیل نے 14 ویں منٹ اور 35 ویں منٹ میں جبکہ نیشنل کلب کا واحد گول 48 ویں منٹ ہنزالا نے گول کیے۔مزمل حسین اور محمد فیضان نے ٹیکنیکل جبکہ معین عالم اور اصغر علی نے امپائرنگ کے فرائض انجام دیے۔